14 جنوری 2013 - 20:30

فلسطين کي دو اہم تنظيموں فتح اور حماس کے درميان قاہرہ ميں مذاکرات کا اگلا دور جلد شروع ہونے والا ہے -

ابنا: فتح تنظيم کي مرکزي کميٹي کے سينئر مذاکرات کار صائب عريقات نے کہا کہ عزام الاحمد کي قيادت ميں فتح تنظيم کا ايک وفد آئندہ دو دنوں ميں حماس کے وفد کے ساتھ بات چيت کے لئے  قاہرہ جائے گا –صائب عريقات نے کہا کہ فتح اور حماس کي خصوصي کميٹياں ان مذاکرات ميں دوحہ اور قاہرہ ميں ہونےوالے سمجھوتوں کے نفاذ کے طريقوں کا جائزہ ليں گي جن کا مرکزي نکتہ ايک متوازن فلسطيني حکومت کي تشکيل ہے –صائب عريقات نے اسي طرح کہا کہ قاہرہ ميں حاليہ نشستيں مثبت ماحول ميں انجام پائي ہيں  -حماس اور فتح کے حکام نے دوحہ اور قطر ميں اپنے سمجھوتوں ميں اس بات پر اتفاق کيا تھا کہ وہ اپنے باہمي اختلافات کو بھلا کر ايک قومي آشتي کي حکومت تشکيل ديں گے اور اس کے بعد عام انتخابات کراکے ايک باقاعدہ حکومت تشکيل دي جائے گي جس ميں فلسطين کے سبھي گروہوں کي نمائندگي ہوگي مگر ابھي تک ان سمجھوتوں پر عمل درآمد نہيں ہوسکا ہے –

.......

/169